حکومت کا ہر قدم کرونا کے سدباب کیلئے اٹھ رہا ہے:میاں وحید
لاہور(پ ر)کوا ڈینٹر گور نر پنجاب میاں وحید نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ حکومت کا ہر قدم کرونا کے سدباب کیلئے اٹھ رہا ہے، کورونا سے نمٹنے اورغریب طبقے کو ریلیف دینے کے لئے حکومت پیٹ کاٹ کر وسائل دے رہی ہے،پی ٹی آئی کی حکومت زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ کرونا وائرس کی وبا نے دیہاڑی دار طبقے کو بری طرح متاثر کیا۔
،تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ عام آدمی اورغریب طبقے کی فلاح وبہبود کو ترجیح دی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات میں مزدور طبقے کا خیال رکھنا حکومت اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے اور تحریک انصاف کی حکومت قومی ذمہ داری اپنا فرض سمجھ کر ادا کر رہی ہے۔انہو ں نے کہاکہ حکومت کے ہر وزیر مشیر کا ایک ایک لمحہ عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے وقف ہے۔ متاثر مریضوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جارہاہے۔