رانا شفیق پسروری کی نئی کتاب ”کرونا وائرس اورشرعی مسائل و تدابیر“ شائع

  رانا شفیق پسروری کی نئی کتاب ”کرونا وائرس اورشرعی مسائل و تدابیر“ شائع

  

لاہور(سٹی رپورٹر) معروف صحافی، کالم نگار، مصنف اور اسلامی نظریاتی کونسل (حکومتِ پاکستان) کے رکن رانامحمد شفیق خان پسروری کی نئی اور 33ویں کتاب ”کرونا وائرس اور شرعی مسائل و تدابیر“ شائع ہوگئی ہے۔تقریباً تین سو صفحات پر مشتمل اس کتاب میں، عالمی موذی وبا کرونا وائرس کی شدت اور اس کے باعث پیدا ھونے والے نئے نئے مسائل کے بارے میں شرعی احکامات و ہدایات کو دلائل سے واضح کیا گیا ہے۔ کتاب میں اس وباء سے بچنے کی احتیاطیں اور تدابیر بھی کتاب وسنت کی روشنی میں بتائی گئی ھیں اور روحانی علاج،ادعیہ، وظائف و ادویات کے علاوہ اسلامی نظریاتی کونسل اور جید علمائے کرام کی سفارشات بھی جمع کی گئی ہیں۔ اسی طرح، لاک ڈاؤن کی شرعی حیثیت، ہاتھ ملانے سے اعتراض، گھروں میں نماز، گھروں میں نماز کا طریقہ، جمعہ کا توقف و دیگر مسائل اور ان کے حل کا شرعی احکامات و ہدایات کی روشنی میں تفصیل بیان کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -