احساس کفالت پروگرام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہے، ڈاکٹرسیمی بخاری

  احساس کفالت پروگرام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہے، ڈاکٹرسیمی بخاری

  

لاہور(پ ر) تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہے۔ وزیر اعظم عمران خان خود تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ غر یبوں کو انکے گھروں پر امدادکی شفاف طر یقے سے فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور1کروڑ سے زائد خاندانوں کو فی کس12000ہزار بھی دیا جارہا ہے جو پاکستان کی فلاحی ریاست بنانے کی جانب سے اہم قدم ہے‘ کوروناکیخلاف جنگ میں افواج پاکستان‘رینجرز اور پولیس سمیت سیکورٹی اداروں اورڈاکٹرز ونرسز کا کردار قابل تحسین ہے الحمد اللہ کوروناکیخلاف 22کروڑ عوام متحد ہیں۔اتوارکے روز جاری اپنے بیان میں تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن کوشش اور اقدامات کر رہی ہے حکومت کو عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے لیکن کوروناکے ساتھ ساتھ غر بت اور معیشت سے نمٹنا بھی ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے ٹائیگر فورس میں لاکھوں نوجوانوں کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ آج بھی ہمارے نوجوانوں میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ موجود ہے عوام کی بھی ذمہ داری ہے بنتی ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر مکمل عمل کر یں کیونکہ کورونا کیخلاف جنگ سڑکوں پر نہیں گھروں میں ہی بیٹھ کر لڑ ی جاسکتی ہے عوام کو حکومتی اداروں سے بھی مکمل تعاون کر یں۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی ریاست کے قیام کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات کی پوری دنیا معترف ہو رہی ہے انشاء اللہ تحر یک انصاف نے قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں انکو پورا کیا جائیگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -