طبی سامان و ڈاکٹرز بھجوا نے پر پاکستانی عوام چائنہ کے ممنون ہیں

  طبی سامان و ڈاکٹرز بھجوا نے پر پاکستانی عوام چائنہ کے ممنون ہیں

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا نے اپنوں، پرائیوں سب کو ایک دوسر ے سے دور کردیا ہے۔ دنیا کے طاقتو ر ترین ممالک اپنی بقاکیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ آفت زدہ ماحول میں پاکستان کے مخلص دوست چائنہ کی طرف سے اپنے دوست ملک کیلئے طبی سامان کی فراہمی اور جدید ترین ٹیکنالوجیز اور تحقیق سے ووہان میں کرونا وائرس کو شکست دینے والے ڈاکٹر ز کوپاکستان بھجوانے پر پاکستان کے بائیس کروڑ عوام چائنہ حکومت کے ممنون ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ قوموں میں ایثار، احساس، ہمدردی کے جذبے کی حقیقت کا ادراک مشکل وقت میں ہوتا ہے اور چینی قوم نے کٹھن اور کڑے وقت میں رشتوں اور محبت کے تقاضوں کو عملی طور پر پورا کرتے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ چائنہ اور پاکستان دو نہیں ایک ہی جسم اور جان ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -