پی ٹی آئی عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، غلام محی الدین دیوان

پی ٹی آئی عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، غلام محی الدین دیوان

  

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر و ممبر کشمیر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ڈرامے بازی اور شو بازی کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت کی جانب سے بغیر کسی نمودو نمائش کے احساس پروگرام کے تحت ملک بھر کے کروڑوں ضرورت مندوں کی امداد کر سلسلہ جاری ہے۔حکومت نے کرونا سے نمٹنے کے لئے موثر، فعال، منظم اور مربوط حکمت عملی اختیار کی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کا ڈٹ کا فرنٹ لائن پر مقابلہ کرنے پرحکومت، فوج، ڈاکٹر ز،پولیس اور انتظامہ کی خدمات قابل تحسین ہیں پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے، کرونا وائرس کوشکست دینے کے لیے عوام کو حکومت کا ساتھ ہونا ہو گا،مساجد میں صرف با جماعت فرض ادا کریں اور دعا و استغفار کریں جبکہ بقیہ نماز گھروں میں ادا کریں، صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے،سینی ٹائیزرکا استعمال کیا جائے اور ہاتھوں کو بار بار دھویا جائے، ماسک پہنا جائے،کرونا وائرس پوری دنیا کے لئے وبال جان بنا ہوا ہے اس کے تدارک اور اس سے حفاظت کے لئے محتاط طرز زندگی گزارنے کو ترجیح دینا ہو گی۔انہوں نے مزید کہاکہ کرونا وائرس کے خلاف پوری قوم متحد رہے،احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،اللہ کی ذات پر بھروسہ رکھیں،یہ ایک امتحان ہے جس سے ہم سب کو اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے گزرنا ہے،انشاء اللہ بہت جلد پوری دنیا سے اس وباء کا خاتمہ ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -