عوام کروناکیخلا ف وزیراعظم کا سا تھ دیں،ڈاکٹر شاہد صد یق

  عوام کروناکیخلا ف وزیراعظم کا سا تھ دیں،ڈاکٹر شاہد صد یق

  

لاہور (پ ر) تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ عوام کوروناکیخلا ف وزیراعظم عمران خان کا سا تھ دیں، وزیر اعظم عمران خان نیک نیتی اور سیاست سے بالاتر ہو کر کرونا وائرس کے تدارک کیلئے سر گرم ہیں، غر یبو ں اور بے روز گارو ں کیلئے بھی حکومت بہتر معا شی پا لیسیاں لا رہی ہے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصا ف حکومت کو معیشت کی ایسی کشتی ملی جس میں چھید ہی چھید تھے۔ ان کو بند کرکے کشتی کو رواں دواں کر دیا تو کورونا کا بحران سامنے آ گیا۔

جسے بڑی حکمت اور دانش سے کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان جتنے عزم و ارادے سے آگے بڑھ رہے ہیں،عوام کاان پر اعتمادبڑھتا جا رہاہے۔ کورونا وائر س پر اپوز یشن جتنی مر ضی سیا ست کر لے ہو نا وہی ہے جو منظور خدا ہے۔ان شا ء اللہ پاکستان کی باہمت عوام کورونا وائر س کو شکست دے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -