منافع خور مافیا وبا اور آفات سے زیادہ خطرناک ہے،علامہ اسلم صد یقی

منافع خور مافیا وبا اور آفات سے زیادہ خطرناک ہے،علامہ اسلم صد یقی

  

لاہور(پ ر) چیئر مین پاکستان علما ء کونسل کے معا ؤ ن خصو صی، چیئر مین صد یقی ٹر سٹ علامہ محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ منافع خور مافیا وبا اور آفات سے زیادہ خطرناک ہے،کورونا سے ابھی تک اتنی اموات نہیں ہوئیں جتنا بے رحم مافیا نے کروڑوں کو زندہ درگور کر ڈالا ہے، حکومت کی جانب سے منافع خور مافیا کیخلاف آرڈینس کا اجرا خوش آئند ہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو سے بچاو کے لیے ضروری اقدامات کے ساتھ انتظامی معاملات پر بھی نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ منافع خور مافیا جو ہر سال رمضان کے مہینے میں عوام الناس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے لیے سرگرم ہو جاتا ہے وہ مافیا اب بھی فعال ہو چکا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ حکومت کو ہی ہر جگہ برا کہنے کی بجائے ہمیں اپنے کر دار اور اعمال کا محا سبہ کر نا چاہیے۔کورونا وائر س کیخلا ف بحثیت مسلمان دکھ کی اس گھڑی میں سب کو حکومتی ہدایا ت پرعمل کر تے ہو ئے خو د وائر س سے بچنے اور دو سروں کو بچانے کی کو شش کر نی چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -