حکومت کرونا کے بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے،اشرف بھٹی

  حکومت کرونا کے بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کے لوگ کرونا وائرس کی وباء سے لڑ رہے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کے حکمران اس نازک صورت حال میں بھی اپنی اپوزیشن سے لڑ رہے ہیں اور اس صورت حال میں بھی ہمارے حکمران اپنی اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ ابھی بھی حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے توحالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

مزیدکہا کہ حکومت کے کورونا وبا کے حوالے سے اقدامات غیر تسلی بخش ہیں۔ عام آدمی کو ریلیف دعوؤں کے سوا کچھ نہیں بھوک کے مارے لوگ روزی روٹی کے لئے باہر نکلنے پر مجبور ہیں جو پولیس کے تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے لئے حکومتی ریلیف پیکج سوائے دعوؤں کے کچھ نہیں اور غریب آدمی کو گھر میں قید کر کے بھوکا مارنے کا انتظام کیا جا رہا ہے حکومت فی الفو ر غریب آدمی کے گھر میں راشن پہنچانے کا انتظام کرے تاکہ کوئی غریب آدمی مجبور ہو کر گھر سے باہر نہ نکلے اور گھر میں بیٹھ کر کورونا وبا سے اپنا اور بچوں کا دفاع کر سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -