ایرانی سفارتکاروں کا کرونا مریضوں کے لئے خون کا عطیہ

ایرانی سفارتکاروں کا کرونا مریضوں کے لئے خون کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)شہر لاہور میں ایرانی سفارت کاروں نے انسانی ہمدردی کے تحت خون کا عطیہ دیا۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ کے متعدد سفارتکاروں نے کرونا مریضوں کے لئے اپنا خون عطیہ کیا۔لاہور میں ہفتہ کے روز، ایرانی سفارتکاروں اور عملے کے ایک گروپ نے اپنا خون عطیہ کیا، جس سے خون کی ضرورت پڑنے والوں کو مسکراہٹ ملے گی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خون کا عطیہ انسانی معاشروں میں انسانی اور روحانی یکجہتی کی گہری علامت ہے۔بلاشبہ پاکستان اور ایران دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین دوستی اور انسانی جذبات کے تسلسل اور کرونا وائرس کے تباہ کن اثرات کو کم کرنے کے لئے باہمی اور علاقائی تعلقات میں صحت کے شعبے میں مخلصانہ تعاون کی تصدیق ہوتی ہے۔ پاکستانی سرکاری ذرائع کے مطابق ملک میں ایک لاکھ افراد تھیلیسیمیا کا شکار ہیں جن میں سے 23000 نابالغ ہیں۔