مانگا منڈی میں لاک ڈاؤن برائے نام،دکانیں کھلنے لگیں

  مانگا منڈی میں لاک ڈاؤن برائے نام،دکانیں کھلنے لگیں

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)مانگا منڈی شہر میں لاک ڈاؤن برائے نام مقامی پولیس اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی پشت پناہی پر تمام دوکاندار آدھا شٹر آٹھا کر آنے جانیوالے گاہکوں کو سودا سلف دینے میں دن رات مصروف ہیں بلکہ سگریٹ پان والی دوکانوں کو تھانہ مانگا منڈی پولیس نے خود دوکان کھولنے کی چھٹی دے رکھی ہے بلکہ کئی دوکانوں کا دفعہ کرنے کیلئے پولیس کا اہلکار موجود ہوتا ہے خریدار مرد خواتین اور بچوں کا رش تیزی سے بڑھنے لگا ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق مانگا منڈی کے شہریوں اور دوکانداروں نے انتظامیہ اور پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے لاک ڈاؤن کو ہوا میں آڑ کر سرعام کاروبار کرنے میں مصروف ہیں۔

   ڈولفن فورس کے اہلکار لاک ڈوان اور ڈبل سوار ی کی آڑ میں سارا دن رات اپنا مبینہ طور پر خرچہ پانی بنانے میں مصروف رہتے ہیں جبکہ دوسری طرف مانگامنڈی شہر اور محلہ طارق آباد، ملتان روڈ، رائیونڈ روڈ پر تمام دوکاندار مقامی پولیس کی پشت پناہی پر آدھے شٹر آٹھا کر دوکاندار سودا سلف فروحت کرنے میں مصروف شہر میں سینکڑوں مرد و خواتین سڑکوں پر چہل قدمی کرتے نذر آتے ہیں نہ ہی دفعہ 144کا خیال کر رہے ہیں سیگریٹ پان کی دوکان 24گھنٹے کھلی کے بارے میں رابطہ کیا تو اعلیٰ پولیس افسروں نے کہا کہ مجھے کو علم نہ ہے نئے ایس ایچ او محمد اکمل خالد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں آج ہی سگریٹ پان چائے والی دوکان جو کلمہ چوک میں کھلی بند کروا دیتا ہو مگر ایک ہفتہ گزر گیا مگر وہ دوکان آج بھی 24گھنٹے کھلی ہوئی ہیں انتظامیہ کو منہ چڑا ہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -