18ویں ترمیم سے پختونوں کو شناخت واپس ملی،اسفندیارولی

18ویں ترمیم سے پختونوں کو شناخت واپس ملی،اسفندیارولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ 19اپریل وہ تاریخی دن ہے جب 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے پختونوں کو ان کی شناخت واپس مل گئی اور اسکے لئے باچاخان، ولی خان،خدائی خدمتگاروں اور ہزاروں کی تعداد میں اس تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان نے قربانیاں دیں۔ولی باغ چارسدہ سے جاری 19اپریل خیبرپختونخوا کے نام رکھنے کے تاریخی دن کے موقع پر قوم کے نام تہنیتی پیغام میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ صوبے کو شناخت اور نام دینا عوامی نیشنل پارٹی کا بڑاکارنامہ ہے جسے تاریخ میں نمایاں حروف سے لکھاجائے گا، بھرپور مخالفت کے باوجود بھی عوامی نیشنل پارٹی اپنے اس مشن سے پیچھے نہیں ہٹی اور طویل جدوجہد کے بعدپختونوں کو شناخت اور پہچان دلانے میں کامیاب ہوگئی۔
اسفندیارولی

مزید :

علاقائی -