گھرمیں نماز جمعہ پڑھانے والا مصری پیش امام برطرف

  گھرمیں نماز جمعہ پڑھانے والا مصری پیش امام برطرف

  

قاہرہ (اے پی پی) مصری وزارت اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے لگائی جانے والی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے اور گھر میں نماز جمعہ پڑھانے والے ایک مسجد کے خطیب کو برطرف کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق وزارت اوقاف سے منسلک ایک خطیب اور مسجد کے امام محمد ربیع شحاتہ یوسف کو گھر میں نماز جمعہ پڑھانے اور کرونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں برطرف کردیا گیا ہے۔ وہ آئندہ جمعہ کی نماز نہیں پڑھا سکیں گے۔مصری وزیر اوقاف مختار جمعہ نے علامہ محمد ربیع شحاتہ کا خطابت کا لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کرونا کی وجہ سے عاید کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے مساجد کے آئمہ اور خطیب حضرات کو فوری طور پرملازمت سے ہٹانیکی ہدایت اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والی مساجد سیل کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

علاقائی -