جرمنی،دائیں بازو کی جماعت کی مقبولیت میں نمایاں کمی، سروے

  جرمنی،دائیں بازو کی جماعت کی مقبولیت میں نمایاں کمی، سروے

  

برلن (اے پی پی) ایک تازہ عوامی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی یا اے ایف ڈی عوامی مقبولیت کے اعتبار سے 2017 کے بعد کی کم ترین سطح پر ہے۔ کنتار پولنگ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کرایا گیا یہ عوامی سروے جرمن اخبار بلڈ ام زونٹاگ میں شائع کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اب اس جماعت کو فقط 9 فیصد جرمن شہریوں کی حمایت حاصل ہے، جو گزشتہ ڈھائی سال کی کم ترین سطح ہے۔ جرمنی میں اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں کی مقبولیت میں قدرے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -