سان فرانسسکو، بوئنگ کاپہلا نوول کرونا وائرس ٹرانسپورٹ مشن مکمل
سان فرانسسکو(شِنہواٌ)بوئنگ نے ہفتہ کو پہلا نوول کرونا وائرس ٹرانسپورٹ مشن مکمل کرلیا اور 700-737 طیارہ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کارپوریٹ بیڑے کے ذریعے شخصی حفاظتی آلات (پی پی ای) کو چین سے امریکہ لے آیا۔فرسٹ روبوٹنگ فانڈر ڈین کامین کے ساتھ شراکت داری میں کام کرتے ہوئے اس کمپنی نے 5 لاکھ 40 ہزار طبی گریڈ چہرے کے ماسکس پہنچائے ہیں جو نیو ہمپشائر میں نوول کرونا وائرس سے نبردآزما طبی پیشہ سے وابستہ افراد میں تقسیم کئے جائیں گے،یہ بات بوئنگ نے ایک بیان میں کہی بیان میں کہا گیا ہے کہ کامین نے ڈی ای کے اے ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ مل کر یہ فیس ماسکس چین کے مینوفیکچررز سے حاصل کئے ہیں۔
ور اس کو منتقلی میں مدد کے لئے بوئنگ کے حوالے کیا گیا۔نیوہمپشائر کے گورنر کرس سو نو نو نے تصدیق کی ہے کہ جان بچانے والی ایک مزید کھیپ نیو ہمپشائر پہنچ گئی ہے۔