چونگی امرسدھو میں کپڑے کی دکان میں آتشزدگی

چونگی امرسدھو میں کپڑے کی دکان میں آتشزدگی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقہ چونگی امرسدھو میں کپڑے کی دکان میں آتشزدگی۔تفصیلات کے مطابق چونگی امرسدھو کے علاقہ اسماعیل بازار میں واقع کپڑے کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی، تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید :

علاقائی -