چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے کے مال و زر سے محروم

چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے کے مال و زر سے محروم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی۔چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاون میں ڈاکو جاوید کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 1 لاکھ 25 ہزار نقدی و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈیفنس میں ڈاکو ندیم کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 2لاکھ 60ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے۔اقبال ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوسلیم اور فیملی سے 75 ہزار کی نقدی و موبائل فون۔ بادامی باغ سے عدنان اور فیملی سے 90 ہزار نقدی و موبائل فون۔ قلعہ گجر سنگھ سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر اسلم سے 75 ہزار۔چوہنگ سے اسرار سے 50 ہزار نقدی موبائل فون چھین لیا۔ چور بادامی باغ،کوٹ لکھپت سے گاڑیاں جبکہ شاہدرہ ٹاون،بھاٹی گیٹ سے موٹر سائیکلیں لے کر رفو چکر ہو گئے

مزید :

علاقائی -