راوی روڈپولیس کی کارروائی، چور گینگ کے 2ارکان گرفت

راوی روڈپولیس کی کارروائی، چور گینگ کے 2ارکان گرفت

  

ار

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس راوی روڈکی کارروائی، چوری کی واردارتوں میں ملوث چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ محمد اکرم اور اس کا ساتھی شاہد خان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نقدی،8موبائل فونزاور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کا شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہیں۔انویسٹی گیشن پولیس راوی روڈ نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکیا۔

ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمان کی طرف سے چور گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -