احساس کفالت سینٹرز کے ارگرد موثر پٹرولنگ کی ہدایت

احساس کفالت سینٹرز کے ارگرد موثر پٹرولنگ کی ہدایت

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر ڈولفن پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان قرنطینہ مراکز اوراحساس کفالت سینٹرز کے گردونواح موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔پتنگ بازی پر زیرو ٹالیرنس اپنائیں،منشیات فروشی اورون ویلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ دورانِ پٹرولنگ، فیس ماسک، گلوزاور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

مزید :

علاقائی -