شہر میں چھٹی کے روز پتنگ بازی

شہر میں چھٹی کے روز پتنگ بازی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی درالحکومت کے مختلف علاقوں میں سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ چھٹی والے دن سارا دن جاری رہا بتایا گیا ہے کہ شا د با غ سمن آ با د،نشتر کا لو نی،شا ہد رہ ٹا ؤ ن، مصر ی شا ہ، غازی آ باد،ہر بنس پو رہ،اسلا م پو رہ،شیر ا کو ٹ،نو اں کو ٹ،ڈیفنس بی،ڈیفنس سی،بر کی،سا ندہ، باغبانپورہ،،فیکٹری ایریا،شالیمار، شاد باغ شفیق آباد،با دامی با غ اور نولکھا سمیت شہر بھر میں پتنگ بازی کا خطرناک کھیل جاری رہا۔

جس پر علاقہ ایس ایچ او نے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہ لائی جبکہ ایس ایس پی آپریشن رانا فیصل اکبر نے کہا ہے کہ جس ایس ایچ او کے علاقہ میں پتنگ بازی ہوگی اس علاقے کے ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس کے باوجود پولیس اس خطرناک کھیل کو روکنے کو بڑی طرح ناکام نظر آرہی ہے پولیس کے اعلی حکام کو چاہئے کہ چھٹی والے دن ہونے والی پتنگ بازی کرنیوالوں کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ معصوم بچوں اور نوجوانوں کی جانیں بچائی جاسکے۔دوسر ی طر ف پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے پتنگ بازی کر نے والے درجنو ں سے زائد افراد کو گر فتار کر کہ درجنوں پتنگیں اور چر خیاں بر آ مد کر کہ ملزمان کو متلقہ تھا نوں کے حوالے کر دیا جن کے خلاف مقد مات درج کر لئے گئے۔

مزید :

علاقائی -