صدرمملکت کوورلڈمینارٹیزالائنس کے کنوینرجے سالک کا ٹیلی فون
واشنگٹن(آئی این پی)ورلڈمینارٹیزالائنس کے کنوینر جے سالک نے صدر مملکت عارف علوی سے کروناوائرس سے دنیابھر میں ایک لاکھ 30 ہزارافرادکی ہلاکت پریوم سوگ اوربیمارکی صحت یابی کیلئے یوم دعامنانے کی اپیل کرتے ہوئے پاکستان کاقومی پرچم علامتی طورپرسرنگوں کرنے کامطالبہ کیاہے۔واشنگٹن میں مقیم ورلڈمینارٹیزالائنس کے کنوئینرجے سالک نے صدرعارف علوی سے گفتگو میں کہاکہ کروناوائرس سے دنیابھر میں اب تک ایک لاکھ 30 ہزارسے زائد افراد اس آفت کی نذر ہو چکے ہیں۔ عالمی سانحہ کومدنظررکھتے ہوئے پاکستان میں سوگ کا اعلان کیا جائے اورقومی پرچم علامتی طورپرسرنگوں کیاجائے اور وائرس سے بیمار ہونے والے لاکھوں افراد کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں، جے سالک نے صدرعارف علوی سے مطالبہ کیا کہ پاکستان پوری دنیامیں سوگ منانے کے لئے اقوام متحدہ کوبھی یادداشت بھیجے تاکہ پوری دنیامیں سوگ اوریوم دعامنانے کیلئے تمام ممالک کے پرچم سرنگوں کیے جائیں اور انسانیت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاجائے۔
ٹیلی فون