ٹنڈو محمد خان، انڈس ہسپتال کے ڈاکٹر میں کرونا مثبت، ہسپتال سیل

            ٹنڈو محمد خان، انڈس ہسپتال کے ڈاکٹر میں کرونا مثبت، ہسپتال سیل

  

ٹنڈو محمد خان (این این آئی)سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان کے انڈس میڈیکل کالج اور ہسپتال کے ایک ڈاکٹر میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہسپتال کو بند اور اس کے عملے کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ڈاکٹر اقبال میمن نے بتایا کہ کرونا کی تشخیص کے بعد 60 سالہ ڈاکٹر کو ٹنڈو محمد خان میں آئیسولیشن میں منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تقریباً 100 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، نرسیں، صفائی کرنے والے اور دیگر الائیڈ عملہ ہسپتال کے ہی قرنطینہ میں موجود ہیں، کسی کو ہسپتال سے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ڈاکٹر اقبال میمن کے مطابق عملے کے تمام اراکین کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے نمونے ضلعی ہیلتھ آفس (ڈی ایچ او) ٹنڈو محمد خان کا عملہ لے گا۔نمونوں سے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال (ایل یو ایچ) کی حیدر آباد سٹی برانچ کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے جائیں گے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ہسپتال میں اس وقت تین سے چار خواتین مریض داخل ہیں جنہیں امراض نسواں کے علاج کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مریض عملے سے بالکل علیحدہ ہیں اور اسی کے مطابق ان کا علاج کیا جارہا ہے۔سی ای او انڈس میڈیکل کالج اور ہسپتال نے کہا کہ عملے کو ٹیسٹ کے بعد ہی یہاں سے جانے کی اجازت دی جائے گی اور ہسپتال سے جانے کے بعد انہیں حکومت کے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر اقبال میمن

مزید :

علاقائی -