کوئٹہ،ہزار گنجی اور سریاب میں مستحق افراد کیلئے سرکاری تندور قائم

کوئٹہ،ہزار گنجی اور سریاب میں مستحق افراد کیلئے سرکاری تندور قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے ہزار گنجی اور سریاب میں سرکاری تندور بناکر غریب اور ضرورت مند افراد کو مفت روٹیوں کی فراہمی شروع کردی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثانیہ صافی نے بتایا کہ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومتی لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مستحق افراد کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہزار گنجی اور سریاب میں سرکاری تندور قائم کردیئے ہیں۔سرکاری تندوں میں روزانہ 10 ہزار روٹیاں بنائی جاتی ہیں جو قریبی علاقوں کی جھگیوں میں رہائش پذیر غریب اور ضرورت مند افراد کو مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ثانیہ صافی نے بتایا کہ مفت روٹی کی تقسیم کا سلسلہ جلد پورے شہر میں پھیلا دیا جائے گا۔
سرکاری تندور

مزید :

علاقائی -