کوٹ لکھپت،نامعلوم افرادکی فائرنگ سے خاتون زخمی

  کوٹ لکھپت،نامعلوم افرادکی فائرنگ سے خاتون زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے عدیلہ نامی خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون گھر کے باہر تھی کے نا معلوم افراد نے فائرنگ کی، تاحال ملزمان کا پتہ نہیں لگ سکا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ زخمی خاتون جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید :

علاقائی -