چوہنگ، لڑائی کے دوران سر پر ڈنڈا لگنے سے ایک شخص جاں بحق

چوہنگ، لڑائی کے دوران سر پر ڈنڈا لگنے سے ایک شخص جاں بحق

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)چوہنگ میں لڑائی کے دوران سر پر ڈنڈا لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ چوہنگ پولیس کے مطابق حنیف نامی شخص کا اپنے مخالفین عمران وغیرہ سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا، دوران لڑائی ڈنڈے لگنے سے حنیف زخمی ہوگیا۔حنیف نامی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -