ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

  ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جزوی لاک ڈاون کے دوران شہریوں کو کرونا وباء کے تناظر میں غیر ضروری نقل و حرکت سے باز اور گھروں تک محدود رکھنے کے لگائے گئے ناکوں اور چیکنگ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔رائے بابر سعید نے ناکوں پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹی چیک کی اور انہیں الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔ تعینات عملہ کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی بھی ہدایت کی
اور کہا کہ پولیس ناکے اور دیگر ضروری اقدامات کورونا وائرس کی صورتحال میں شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہیں۔ناکوں پر شہریوں کو غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے،کسی بھی شکایت پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے تھانہ شاد باغ کا بھی اچانک دورہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اوران کے مسائل دریافت کئے۔رائے بابر سعید نے پولیس افسران کو شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نیایک شہری کی طرف سے ناکے پر بند کی گئی موٹر سائیکل چھوڑنے کے عوض پیسے مانگنے کی شکایت سامنے آنے پر تھانہ شاد باغ میں تعینات اے ایس آئی خالد حسین کو فوری معطل کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ناکیجرائم پیشہ افراد کی سرکوبی،کورونا کے پھیلاو کی روک تھام اور شہریوں کی رہنمائی کے لئے ہیں۔ ناکوں پر کرپشن اور اختیارات سے تجاوز ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ناکوں سمیت کسی بھی مقام پر شہریوں کے ساتھ بدسلوکی اور کرپشن کی شکایت پر زیرو ٹالرنس ہو گا۔

مزید :

علاقائی -