بااثرافراد کا شہری کے گھر گھس کر خواتین پر مبینہ تشدد، فائرنگ

بااثرافراد کا شہری کے گھر گھس کر خواتین پر مبینہ تشدد، فائرنگ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)علاقے کی بااثر شخصیات کے ستائے گنگ شریف لاہور کے رہائشی حبیب اللہ نے الزام لگایا ہے کہ مبینہ ملزمان نے میرا اورمیرے اہلخانہ کاجینا محال کررکھا ہے، 12 فروری کومیری غیرموجودگی میں گھرپرملزمان سلطان،قیوم،شوکت،جمیل،نصیر،فیاض،نواز،رجو اوردیگر نے حملہ کرکے خواتین کومارا پیٹا،کپڑے پھاڑے اور توڑ پھوڑ کی اور اہل خانہ کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے۔تھانہ رائیونڈ میں ملزمان کیخلاف درخواست دی تو ملزمان مزید آپے سے باہر ہوگئے اوررواں ماہ 5 اپریل،9 اپریل، 14 اپریل کو مجھ پر اور میرے بیٹوں پر قاتلانہ حملے کیے اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور ہم پر سیدھی فائرنگ کی گئی خوش قسمتی سے ہماری جانیں بچ گئیں۔چاروں واقعات کی ریسکیو 15کو اطلاع کی گئی اورمتعلقہ تھانہ رائیونڈ میں درخواست بھی دی مگر پولیس ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی الٹا پولیس چوکی جیا بگا کا انچارج ابوذر،اے ایس آئی جمیل ملزمان کی پشت پناہی کررہے ہیں اور انکی موجودگی میں ہمارے گھروں کے سامنے فائرنگ کرکے ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔چوکی انچارج ابوزرنے گھرمیں موجود خواتین کو دھمکی لگائی کہ آئندہ اگر تم لوگوں نے ریسکیو15پر بھی کال کی توتمہارے کیخلاف مقدمہ درج کردونگا۔وزیراعلی،آئی جی پنجاب سے درخواست ہے کہ فوری نوٹس لیکر تھانہ رائیونڈ پولیس کو ملزمان کیخلاف کاروائی کا حکم دیں۔

مزید :

علاقائی -