عراق، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں داعش کے 4دہشتگرد ہلاک

    عراق، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں داعش کے 4دہشتگرد ہلاک

  

بغداد (اے پی پی) عراق کے صوبہ کرکوک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 4 دہشت گرد ہلا ک ہو گئے اور اس دوران دو فوجی بھی زخمی ہو گئے۔عراقی پولیس نے بتایا کہ شمالی صوبہ کرکوک میں وفاقی پولیس اور نیم فوجی دستوں الحشد الشعبی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کرکوک کے دارالحکومت میں ایک گاؤں میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور اس دوران دو فوجی اور تین شہری زخمی ہو گئے۔اس کے علاوہ ایک دیگر واقعہ میں صوبہ دیالہ کے دارالحکومت میں ناکے پر ڈیوٹی کر رہے ہیں ہے ایک پولیس اہلکار کو داعش کے دہشت گردوں نے سناپر سے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔.

مزید :

علاقائی -