کینیڈا اور امریکہ کی سرحد آئندہ 30دن کیلئے ایک بار پھر بند

کینیڈا اور امریکہ کی سرحد آئندہ 30دن کیلئے ایک بار پھر بند

  

کنیڈا (اے پی پی) کینیڈا اور امریکہ نے کرونا وائرس کے قہر کی وجہ سے پہلے سے ہی بند دونوں ممالک کی سرحد کو غیر ضروری سرگرمیوں کے لئے آئندہ 30 دنوں تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا”میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتانا چاہوں گا کہ کینیڈا اور امریکہ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آئندہ 30 دنوں تک سر حد کو بند ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ایک اہم فیصلہ ہے جو دونوں ممالک کے لوگوں کو محفوظ رکھے گا“۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان غیر ضروری سرگرمیوں کے لئے 21 مارچ ہی سرحد بند ہے۔ صرف مال کی ترسیل اورطبی و ہنگامی صورت حال کے لیے ہی سرحد عبور کی جا سکتی ہے۔کینیڈا کے ہیلتھ افسروں کے مطابق ملک میں ہفتہ تک کورونا کے 32 ہزار کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور اب تک 1346 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مشرقی صوبہ کیوبیک اور اونٹاریو میں کورونا کے 10 ہزار سے بھی زیادہ کیسز درج کئے گئے ہے۔

مزید :

علاقائی -