جاپان میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد سیاحتی مقامات ویران

جاپان میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد سیاحتی مقامات ویران

  

ٹوکیو (اے پی پی) کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہنگامی حالت کی ملک گیر سطح تک توسیع کے بعد پہلے اختتامِ ہفتہ پر جاپان کے شہروں کی گلیوں اور مقبول سیاحتی مقامات پر سنّاٹے کی کیفیت ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق مغربی جاپان کے توتّوری کے مشہور ریت کے ٹیلے ہفتے کے روز زیادہ تر خالی رہے۔شِیکوکْو جزیرے میں 88 مندروں کی زیارت بھی متاثر ہوئی ہے۔ ان میں سے ایہیمے کے اِماباری شہر میں واقع مندر، اینمیجی نے زائرین کو اسناد جاری کرنے کا اپنا دفتر بند کر دیا ہے۔88 مندروں کی انجمن نے ہفتے کے روز اپنے تمام ارکان سے کہا ہے کہ وہ اسناد جاری کرنے والے دفاتر بند کر دیں۔

مزید :

علاقائی -