کرونا کیخلاف اقدامات کی افادیت کا اندازہ قبل از وقت ہے: جاپانی ماہرین

کرونا کیخلاف اقدامات کی افادیت کا اندازہ قبل از وقت ہے: جاپانی ماہرین

  

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی یہ تعین کیا جانا کافی قبل از وقت ہے کہ آیا کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نبٹنے کیلئے ملک گیر اقدامات مطلوبہ اثر ڈال رہے ہیں یا نہیں۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں وزیراعظم شِنزو ابے کی جانب سے منعقدہ ایک اخباری کانفرنس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کاومی شِگیرْو نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کی افادیت کا اندازہ لگانا ابھی قبل از وقت ہے۔اْنہوں نے کہا کہ مذکورہ پینل 6 مئی کے لگ بھگ یہ ابتدائی تعین کر سکے گا کہ آیا انفیکشنز کی تعداد توقع کے مطابق کم ہوئی ہے یا نہیں۔ اِس تعین کو پینل کی اگلی سفارشات کیلئے بنیاد کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اومی نے یہ بھی کہا کہ اْنہیں بلاشْبہ یہ یقین ہے کہ اگر نئے انفیکشنز کی تعداد کم بھی ہو گئی تو پھر بھی یہ ہرگز صفر نہیں ہو گی۔اْنہوں نیخبردار کیا کہ انفیکشنز کی چھوٹی لہریں کچھ وقت کیلئے جاری رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو وقت کے مطابق انفیکشنز کی سطح دیکھتے ہوئے اقدامات سخت یا نرم کرنے کی ضرورت ہو گی۔

مزید :

علاقائی -