بل گیٹس کرونا وائرس کے خلاف ویکیسن کی تیاری کے حوالے سے پرامید

بل گیٹس کرونا وائرس کے خلاف ویکیسن کی تیاری کے حوالے سے پرامید

  

لندن۔ (اے پی پی) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اگلے سال کے آخر تک کرونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار ہو جائے گی۔ ہفتے کی رات ورچوئل ”ون ورلڈ، ٹوگیدر ایٹ ہوم“ نامی کانسرٹ میں بل گیٹس نے کہا کہ کئی طرح کی ممکنہ ویکسینز اس وقت موجود ہیں اور وہ پرامید ہیں کہ کوئی موثر ویکسین اگلے سال کے آخر تک موجود ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس کا خاتمہ اس وقت ہو گا جب دنیا میں ہر شخص کی کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تک رسائی ہو گی۔

مزید :

علاقائی -