جاپان، کرونا کے مریضوں کو ٹیسٹ کیلئے ایک ہفتہ انتظار کرنا پڑا

  جاپان، کرونا کے مریضوں کو ٹیسٹ کیلئے ایک ہفتہ انتظار کرنا پڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (اے پی پی) جاپان میں سرکاری میڈیا (این ایچ کے)کی جانب سے کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ٹوکیو میں کورونا وائرس سے مْشتبہ طور پر متاثر ہونے والے لوگوں کو اپنا ٹیسٹ کروانے سے قبل ایک ہفتے تک انتظار کرنا پڑا تھا۔این ایچ کے نے ٹوکیو کے 23 اضلاع میں عوامی صحت مراکز سے اِس بارے میں پوچھا کہ صحت حکّام کی جانب سے یہ تعین کیے جانے کے بعد وائرس سے ممکنہ متاثرہ افراد کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کروانے میں کتنا عرصہ لگا کہ اْنہیں ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔ایسے لوگ جو یہ سمجھتے ہوں کہ شاید وہ وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، اْن سے کہا جا رہا ہے کہ پہلے یا تو اپنے محلے میں کسی عوامی صحت مرکز سے یا اپنے گھرانے کے ڈاکٹر سے مشاورت کریں۔ پی سی آر ٹیسٹ کو ضروری سمجھے جانے کی صورت میں اْنہیں مقررہ طبی اداروں میں بھیجا جاتا ہے۔لیکن ٹیسٹ کروانے میں طویل وقت انتظار کرنے کی شکایات آ رہی ہیں چونکہ نئے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔سروے میں جواب دینے والے اضلاع کا کہنا ہے کہ شدید علامات والے لوگوں کا جس قدر جلد ممکن ہو سکے ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔کئی اضلاع نے کہا کہ ٹیسٹ میں چار یا پانچ روز تک لگ سکتے ہیں۔ سْمِیدا ضلعے کا کہنا تھا کہ وائرس ٹیسٹ کے ایک واقعے میں انتظار کا وقت تقریباً ایک ہفتہ تھا۔

مزید :

علاقائی -