کرونا سے نجات صرف احتیاط تدابیر سے ممکن: انعام بٹ
لاہور(افضل افتخار) پاکستان کے نامور ریسلر انعام بٹ نے کہا ہے کہ کرونا وباء سے پوری دنیا ہی شدید متاثر ہوئی ہے اور پاکستان میں بھی کھیلوں کی سر گرمیاں معطل ہوکر رہی گئیں ہیں مگر اس موقع پر ہم سب کو ہمت سے کام لینے کی ضرورت ہے اور صرف او ر صرف حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہی اس سے جلد نجات کے لئے بہتر ہے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے جان ہے اور اس کے بعد ہی باقی چیزیں ہیں اس لئے اس وقت محظوظ رہنے کے لئے ہم جو کچھ بھی کرسکتے ہوں ہمیں اس پر عمل کرنا چاہئیے گھروں سے باہر نکلنے سے بھی اجتناب کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے کی کوشش کی ہے اور مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ میں نے اس میں کامیابی بھی حاصل کی ہے اور مستقبل میں بھی صرف اور صرف پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے لئے میدان میں اترونگا اور امید ہے کہ کامیابی حاصل کروں گا۔