ٹوکیو اولمپکس کیلئے کورونا ویکسین لازمی قراردیدی گئی

ٹوکیو اولمپکس کیلئے کورونا ویکسین لازمی قراردیدی گئی

  

لندن (این این آئی)برطانوی طبی ماہرین نے ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین لازمی قرار دے دی ہے۔برطانوی طبی ماہرین کے مطابق ملتوی کیے جانیوالے ٹوکیواولمپکس اور پیرا لمپکس کا انحصار ویکسین پر ہے، ویکسین کے بارے میں سن رہے ہیں کہ یہ دنیا کیلئے گیم چینجر ہوگی۔طبی ماہرین کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کا ویکسین کے بغیر سوچنا غیر حقیقی ہے۔انہوں نے کہاکہ اولمپکس کو کورونا وائرس کے باعث اگلے برس تک کے لیے ملتوی کیا گیا،ٹوکیو اولمپکس اگلے برس 23 جولائی سے 8اگست تک شیڈول کیے گئے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -