ماہرہ خان کی دوسری شادی کی حقیقت منظر عام پر آگئی

ماہرہ خان کی دوسری شادی کی حقیقت منظر عام پر آگئی

  

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ اور پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کس سے اور کب ہوگی اس حوالے سے سچائی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ماہرہ خان نے طویل سوچ ویچار کے بعد بالآخر دوسری شادی کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس حقیقت سے پردہ اٹھا ہے کہ وہ دوسری مرتبہ محبت میں گرفتار ہو چکی ہیں اور اپنی محبت کو زندگی بھر کے لئے اپنانے کا فیصلہ بھی کر چکی ہیں۔ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میری شادی جس سے ہوگی اس کا تعلق شوبز سے بلکل نہیں ہے۔ شادی کے حوالہ سے میری اور میرے ہونے والے جیون ساتھی کے خاندانوں میں بھی معاملات طے پا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے اثرات سے نکلنے کے بعد شادی کی تقریب دھوم دھام سے کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماہرہ خان کے پہلے شوہر سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے جو ان کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

مزید :

کلچر -