مسلسل ذہنی دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے،عذرا آفتاب

    مسلسل ذہنی دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے،عذرا آفتاب

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف سینئر اداکارہ عذرا آفتاب نے کہاہے کہلاک ڈاؤن کے دوران مسلسل ذہنی دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں کرونا کے عذاب سے محفوظ رکھے۔ شوبز میں ملنی والی عزت اور شہرت پر اپنے رب کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے شوبزانڈسٹری میں گزشتہ چندبرسوں سے بہت سی تبدیلیاں رونماہوئی ہیں،سب سے بڑی خرابی لابی سسٹم کی اجارہ داری قائم ہونے سے پیداہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اچھے ماحول میں کام کیا۔

اور اساتذہ کااحترام اورمحنت کے ذریعے اپنا مقام بنایاتھا لیکن اب یہ روایات دم توڑ چکی ہیں اور سینئرز کو نظراندازکرکے ان کی صلاحیتوں کامذاق اڑایا جا رہاہے اسی وجہ سے زیادہ تر سینئرفنکاربے روزگاری اورکسمپرسی کاشکار ہو کر مختلف بیماریوں میں مبتلاہوچکے ہیں۔

مزید :

کلچر -