کرونا نے فنکاروں کو بہت متاثر کیا ہے، ہانی بلوچ

کرونا نے فنکاروں کو بہت متاثر کیا ہے، ہانی بلوچ

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ ہانی بلوچ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہم جیسے فنکار بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ہمیں اپنی زندگی گذارنے کیلئے جن مشکلات کا سامنا ہے وہ بیان سے باہر ہیں۔ہانی بلوچ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں میرے جیسے سفید پوش سب سے زیادہ پریشانی کا شکار ہیں۔میں مقابلہ بازی پر نہیں صرف کام پر توجہ دیتی ہوں مجھے مقابلہ بازی سے سخت نفرت ہے میں ساتھی فنکاروں سے بھی اپیل کرتی ہو ں کہ ہمیں ایک دوسرے سے پیار محبت اور چاہت سے پیش آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تھیٹر میں کبھی کام نہیں کیا ہے خدا نے ٹی وی پر بے پناہ کامیابی دی ہے۔آج میں جس مقام پر ہو ں یہ میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے سینئرفنکاروں کی عزت کرتی ہوں اور جونیئر سے پیار اخلاق سے پیش آتی ہوں یہ ہی میری زندگی کا سرمایہ ہے۔ہانی بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ مقام اپنی بھرپور محنت سے حاصل کیا، دوسروں کی کامیابی پر نہ صرف خوش ہوتی ہوں بلکہ ان کے کام کو سراہتی بھی ہوں۔

مزید :

کلچر -