پوری قوم تنہائی کا شکار ہوچکی ہے، ماڈل و اداکارہ عبیر سید

پوری قوم تنہائی کا شکار ہوچکی ہے، ماڈل و اداکارہ عبیر سید

  

لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل و اداکارہ عبیرسید نے ایک ملاقات کے دوران کہاکہ اس وقت پوری قوم تنہائی کا شکار ہو چکی ہے اور دورا ن قرنطینہ بوریت کا شکار ہو رہی ہے۔عبیر سید نے موبائل کواس دوران اہم مشغلہ اور خود کو مشغول رکھنے کا طریقہ بتا دیا ان کا کہنا تھا کہ آپ سب سے الگ تھلگ رہتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔آپ اس کے ساتھ کبھی بور نہیں ہو ں گے عبیر سید نے بتایاکہ آپ اپنے موبائل سے اپنے دوستوں اپنے کولیگز اور رشتہ داروں سے رابطے میں رہنے کے لیئے موبائل کو زریعہ بنائیں۔

آپ اپنے روز مرہ معمولات اور ایکٹیویٹیز کو ویڈیو ریکارڈنگ کے زریعے ایک دوسرے سے شئیر کر سکتے ہیں اپنی بیوٹیشن سے میک اپ کے طریقے پوچھ سکتے ہیں دوستوں رشتہ داروں سے کھانا پکانے کی نت نئی ترکیب پوچھ سکتے ہیں غرض دین اور دنیا آپ کے ہاتھ میں ہے آپ اس موبائل ایپلیکیشنز کی وجہ سے کبھی بور نہیں ہو سکتے۔عبیر سید نے مذید کہاکہ مجھے یقین ہے کہ آپ دوران قرنطینہ بور نہیں ہوں گے اور تنہائی کا شکار نہیں ہو ں گے بلکہ آپ کو لگے گا کہ سب آپ کے پاس ہیں اس وقت سب سے اہم ضرورت یہ ہے کہ ہمیں گھروں میں رہ کر اس موزی وباء سے بچنا ہے تاکہ اس کا پھیلاؤ محدود ہو سکے اور ہم سب اس سے چھٹکارہ پاسکیں۔

مزید :

کلچر -