وائرس کے باعث لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب منسوخ

وائرس کے باعث لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب منسوخ

  

لاہور(فلم رپورٹر)کورونا وائرس کے باعث رواں سال ہونے والی لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب منسوخ کردی گئی، اور ایوارڈ کا فنڈ شوبز اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی مدد میں خرچ کیا جائے گا۔لکس اسٹائل ایوارڈ کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ اس سال ایوارڈ کی تقریب نہیں ہوگی اور ایوارڈز کا فنڈ اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کورونا بحران کا شکار انٹرٹینمنٹ اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی مدد پر خرچ کیا جائے گا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں میڈیا انڈسٹری کے وہ لوگ جن کی زندگی اور روزگار کورونا بحران کے ابعث متاثر ہوئے ہیں ہم ان کی مدد کریں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان کی فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں لکس اسٹائل ایوارڈ کی بہت اہمیت ہے اور اسے انڈسٹری کا سب سے بڑا ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔

مزید :

کلچر -