کرونا نے شوبز انڈسٹری کو بری طرح متاثر کیا،فنکار

کرونا نے شوبز انڈسٹری کو بری طرح متاثر کیا،فنکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے ہر شعبے کی طرح شوبز انڈسٹری کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے اور اس کی بحالی میں شاید ڈیڑھ سے دو سال لگ جائیں۔شوبز شخصیات نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء تھمنے کے بعد معیشت کو متحرک ہونے میں کچھ وقت لگے گا جس کی وجہ سے اس عرصے میں لوگوں کو بھی مالی مشکلات درپیش رہیں گی۔ فلم اور تھیٹر پر سرمایہ کاری کرنے والے بھی موجودہ حالات میں محتاط ہو گئے ہیں اور انہیں بھی سرمایہ کار ی کے لئے اپنی ذہن سازی کرتے ہوئے بڑا وقت درکار ہوگا۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،اکرم اداس،مہک نور،مسعود بٹ،اچھی خان،جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس،سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،یار محمد شمسی صابری،بینا سحر،ثناء بٹ،سدرہ نور،بی جی، عباس باجوہ،ندا چوہدری،ہنی شہزادی،اسد نذیر،نادیہ جمیل،عقیل حیدر،گلفام،طاہر انجم،طاہر نوشاد،ڈاکٹر اجمل ملک،ملک طارق،ارشد چوہدری،ڈیشی راج،آفرین خان،آشا چوہدری،احسن خان،نیلم منیر،رزکمالی،وہاج خان،اسد مکھڑا،ثناء بٹ،گڈوکمال،جہانزیب علی،ثمینہ بٹ،ناصر چنیوٹی،تابندہ علی،بابرہ علی،قیصر لطیف،ماہ نور،سلیم بزمی، لاڈا،ظفر عباس کھچی،مومنہ بتول،عائشہ جاوید،عارف بٹ،عینی رباب،عروج،حمیرا،عاصم جمیلِ،آغا حیدر اور رضی خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ تما م شعبوں کو مشروط طور پر ایک سال کے لئے ٹیکسز میں چھوٹ دے لیکن اس سے اگلے برس ایماندار ی سے مکمل ٹیکسز کی ادائیگی کی یقین دہانی لی جائے۔

مزید :

کلچر -