فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے آگے کی طرف چلنا ہوگا، جرار رضوی

  فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے آگے کی طرف چلنا ہوگا، جرار رضوی

  

لاہور (فلم رپورٹر)سٹار میکر جرار رضوی نے کہا ہے کہ حالات میں غریب فنکاروں اور تکنیک کاروں کیلئے جو ممکن ہوا کررہا ہوں سٹوڈیوز کی رونقیں دوبارہ بحال ہوتے دیکھ کر دلی خوشی ہورہی تھی اچانک کرونا وائرس کی وبا آنے سے سب کچھ رک گیا میں تو یہ کہتا ہوں کہ کسی کی نظر لگ گئی ہے،جرار رضوی نے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد فلمی صنعت کی ترقی کا سفردوبارہ شروع ہوگا۔فلم انڈسٹر ی کے زوال کی بے شمار وجوہات ہیں رونا رونے کی بجائے ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے آگے کی طرف چلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میر اتمام اداکاروں سے مثالی تعلق رہا ہے، خاص طور پر محمد علی مرحوم،یوسف خان مرحوم اور ندیم بیگ شامل ہیں مگر سب سے زیادہ بے تکلفی اور دوستی جاوید شیخ کے ساتھ رہی ہے جو آج بھی برقرار ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اداکار شاہد بہت شاندار انسان ہونے کے ساتھ خوبصورت ہیر و بھی رہے ہیں اوران کی خوبصورتی آج بھی برقرار ہے۔ جرار رضوی نے کہا کہ اداکار شاہد سے ہدایتکاروں کو ایک شکایت رہتی تھی کہ وہ وقت پر سیٹ نہیں آتے تھے اگر وہ سیٹ پرآجاتے تو ہدایت کار اپنے دو بندے ان کے ساتھ لگا دیتا کہ ان پر نظر رکھیں مگر شاہد اس کے باوجود بھی غائب ہوجاتے تھے۔وہ بڑے اداکار ہیں اورمیں دل سے ان کی عزت کرتا ہوں۔

مزید :

کلچر -