ناجائز منافع خور او ر ذخیرہ اندوز کسی نرمی کے مستحق نہیں، بلا امتیا ز کارروائی ہو گی: عثما ن بزدار
لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے ملاقات کی،جس میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اور رمضان پیکیج کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی-وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان پیکیج کے تحت رمضان المبارک میں مستحقین کو براہ راست مالی امداد دی جائے گی- کورونا کی وباء کے پیش نظر رمضان بازار نہیں لگیں گے - موجودہ غیر معمولی صورتحال میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی-مجھے اپنے عوام کا مفاد سب سے پہلے عزیز ہے - کسی کو شہریوں کی جیب پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا- وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے صوبائی وزیر صنعت کوناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نا جائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز کسی نرمی کے مستحق نہیں -ناجائز منافع کے نام پر عوام کو لوٹنے والوں کی جگہ جیل ہے۔سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ا شیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات کریں۔ اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے۔ پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔ صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے -رمضان المبارک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے - پنجاب میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے-
عثمان بزدار
لاہور)خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدارنے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثما ن بزدارنے سکیورٹی کے بغیر مختلف مارکیٹوں اورشاہراہوں کا راؤنڈ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے خود گاڑی چلائی اور جزوی لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جا ئزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شاہراہ ایوان تجارت،شاہراہ قائداعظم، شادمان،جیل روڈ اوردیگر علاقوں میں حکومتی اقدامات پر عملدر آمدکی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بعض ناکوں پر گاڑی روکی اور اہلکاروں کو مستعدی سے فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مارکیٹوں اوربازاروں کی بندش کا بھی جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مارکیٹوں اوربازاروں کی بندش کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدر آمد کے حوالے سے تاجر برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاجربرادری نے مشکل کی گھڑی میں حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کر کے قومی ذمہ داری نبھائی ہے۔سڑکوں،مارکٹیوں اوربازاروں میں موجود قانون نافذکرنیوالے اہلکار اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کررہے ہیں۔میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے گھروں میں رہیں اوربلاضرورت گھروں سے باہرنہ نکلیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بعض سڑکوں پرزیادہ ٹریفک پر برہمی کااظہار کیا اورمتعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ناکوں پر شہریوں کو سمجھایا جائے کہ گھر ہی آپ کیلئے محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے دوروں سے زمینی حقائق سے آگاہی ملتی ہے۔ حکومت نے حفاظتی اقدامات عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے زمینی صورتحال کو مدنظر رکھ کر ملک و قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آزمائش کے وقت عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔میرا ہر لمحہ اپنے عوام کو کورونا وباء سے بچانے کیلئے وقف ہے۔
دورہ