گاندھی کی تعلیمات نظر انداز، ہٹلر کا فاشسٹ نظریہ بھارت پر حاوی ہو چکا: فیاض الحسن چوہان

گاندھی کی تعلیمات نظر انداز، ہٹلر کا فاشسٹ نظریہ بھارت پر حاوی ہو چکا: فیاض ...

  

لاہور (آئی اینی پی) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بھارت میں گاندھی کی تعلیمات کی جگہ ہٹلر کے فاشسٹ نظریا ت نے لے لی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہا ن نے کہا کہ انتہا پسند مودی نے بھارتی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے،مودی کے انڈیا میں سبزیاں اور پھل بیچنے والوں سے مذہب پوچھ کر خریداری کی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں بھارت نیوز چینل این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ بھی شیئر کی،اورکہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو مودی سرکار نے ایک انتہا پسند ہندو ملک بنا ڈالا ہے،کرونا بحران کے اس وقت میں بھی بھارت میں ہندوتوا سے مسلمانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار کے مسلمانوں پر ظلم سے بھارت انتہا پسندی کی آگ میں جل کر راکھ ہو جائے گا کیونکہ بھارت میں گاندھی کی تعلیمات کی جگہ ہٹلر کے فاشسٹ نظریات نے لے لی ہے۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -