سرحدی راستے سیل، حکومت کو گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ شروع کرنے کا فیصلہ

سرحدی راستے سیل، حکومت کو گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ شروع کرنے کا ...

  

اسلام آباد(این این آئی)کرونا وائرس کے باعث ملک کے تمام سرحدی راستے بند ہونے کے باعث حکومت نے پاک افغان مشترکہ تجارتی چیمبر اور دیگر شراکت داروں کی درخواست پر گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اجازت دے دی ہے۔ وزرات تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت ہوگی جس کے تحت گوادر آنے والے بلک کارگو کو عالمی معیار کو یقینی بناتے ہوئے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ گوادر سے افغانستان کو بلک کارگوکی اجازت دی گئی ہے اس حوالے سے سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں گوادر پورٹ پر بڑی سطح پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہوں گی مگر گوادر بندرگاہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ کے ٹرک مکمل طور پر سیل ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ 10مئی کو گوادر پورٹ پر 16 ہزار میڑک ٹن درآمدی ڈی اے پی کھاد کی کھیپ آئے گی، مئی کے وسط تک مزید درآمدی ڈی اے پی کھاد کی دوسری کھیپ گوادرپورٹ آئے گی۔

ٹرانزٹ ٹریڈ

مزید :

صفحہ اول -