ایل او سی پر پھر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری، پاک فوج کامنہ توڑ جواب دشمن کی پوسٹوں کا نشانہ

  ایل او سی پر پھر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری، پاک فوج کامنہ ...

  

سیری (آن لائن)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری بھارت اپنی حرکتوں سے بازنہ آیا کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی علاقوں چتر، منڈی گجراں، کیری میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی گنیں توپیں خاموش ہو گئیں اور نام نہاد سورما بلوں میں گھس گئے۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹرکے سرحد ی علاقوں چتر، منڈی گجراں، کیری میں بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔یاد رہے بھارت گزشتہ کئی روز سے مسلسل لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدہ کی خلاف ورزوں میں اضافہ کر رہا ہے۔جس پر پاکستان تسلسل کے ساتھ بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرانے سمیت عالمی برادری کو بھی بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت سے آگاہ کر رہا ہے۔

بھارتی فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -