ٹریو ل ہسٹری والے کرونا وائرس کے مریضوں کو ای ٹیگ نمبر الاٹ کرنے کا فیصلہ

ٹریو ل ہسٹری والے کرونا وائرس کے مریضوں کو ای ٹیگ نمبر الاٹ کرنے کا فیصلہ

  

راولپنڈی(آئی این پی) ٹریول ہسٹری والے کرونا مریضوں کو ای ٹیگ نمبر الاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جب کہ ایف آئی اے ملک بھر کے ائیرپورٹس، زمینی راستوں اور بحری سفر کے ذریعے پاکستان آنے والے کرونا مریضوں کا ڈیٹا بیس تیار کرے گا۔ایف آئی اے امیگریشن ذرائع کے مطابق بیرون ممالک سے پاکستان آنے اور بعد میں کرونا مرض میں مبتلا ہوجانے والے تمام افراد کو ای ٹیگ نمبر الاٹ کیا جائے گا، ایک ایسا جدید ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا جس میں ٹرویل ہسٹری والے مریضوں کا مکمل ایڈریس، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ نمبر، اور بعد میں اس سے رابطوں میں آنے والے افراد کی مکمل ہسٹری شیٹ سمیت علاج سے صحت یابی یا انتقال تک کی مکمل تفصیلات موجود ہوں گی۔ای ٹیگ نمبر الاٹ ہونے پر تمام تفصیلات موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے بھی اپ لوڈ کی جاسکیں گی، ای ٹیگ نمبر سے ٹرویل ہسٹری مریضوں اور مقامی طور پر کرونا وائرس کے سامنے آنے والے کیسوں میں فرق کرنا آسان ہوجائے گا جو آئندہ کئی سالوں تک قابل استعمال ہوگا۔

ای ٹیگ نمبر

مزید :

صفحہ اول -