کرونا سے حفاظتی انتظام کرلیا،حاضر ہوں نیب نے شہباز شریف کو دوبارہ طلب کرلیا

  کرونا سے حفاظتی انتظام کرلیا،حاضر ہوں نیب نے شہباز شریف کو دوبارہ طلب ...

  

لاہور (خبر نگار) نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو دوبارہ طلب کر لیا، انہیں 22 اپریل کودن 12بجے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کو 17 اپریل کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو نیب میں پیشی کا دوبارہ بلاوا آ گیا۔ ان کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ کرونا وباء کے پیش نظر مکمل حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ نیب کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، شہباز شریف سے سوالات کے جواب لینا انتہائی ضروری ہیں۔واضح رہے کہ شہباز شریف کو 17 اپریل کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے، عدم پیشی کا سبب کرونا لاک ڈاون اور وائرس میں مبتلا ہو جانے کا خدشہ بتایا گیا تھا۔

شہباز طلبی

مزید :

صفحہ اول -