بیرون ممالک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نیا ہیلتھ فارم جاری

  بیرون ممالک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نیا ہیلتھ فارم جاری

  

اسلام آباد (این این آئی)سول ایوی ایشن نے18سے30اپریل تک مسافروں کیلئے نیا ہیلتھ فارم جاری کردیا۔ جہازسے سفرکرنے والے مسافروں کیلئے ہیلتھ فارم دینا ضروری قرار دیا گیا ہے، سول ایوی ایشن کے ہیلتھ فارم میں نزلہ،زکام، کھانسی اورگلے کی خراش سے متعلق معلومات درج کی گئی ہیں۔ہیلتھ فارم کے مطابق مسافروں کے لیے متعلقہ صحت افسر کی ہدایت پر قرنطینہ ہونے کی شرط لازمی قراردی گئی ہے، مسافر قرنطینہ کی مدت میں توسیع کا پابندہوگا۔ فارم کے مطابق مسافرقرنطینہ کے دوران خوراک کی قیمت ادا کرنے کا پابندہو گا جبکہ مسافرغلط معلومات دینے پر سزا کا مرتکب ہوگا۔ہیلتھ فارم کے مطابق حکومت مسافروں کی ترجیحات کے مطابق رہائش دینے کی پابند ہوگی۔

ہیلتھ فارم

مزید :

صفحہ اول -