عوام کیلئے خوشخبری، یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31روپے تک کمی کاامکان

  عوام کیلئے خوشخبری، یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31روپے تک کمی ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے باعث بیشترممالک میں لاک ڈاؤن ہے اور آمدو رفت پرہر قسم کی پابندی ہے جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی کھپت نہایت کم سطح پر آ گئی ہے جبکہ اس کی قیمت بھی مسلسل گرتی دکھائی دیتی ہے۔پاکستانیوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریبا 31 روپے تک کمی واقع ہو نے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 22 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 31 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے سبب ملک میں بھی کمی کی جا سکتی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ دن قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں بھی کمی ہو گئی تھی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کرونا وائرس کے پیش نظر ہونے والی مہنگائی اور حالات کو دیکھتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پٹرول قیمت

مزید :

صفحہ اول -