عبادات پر لائحہ عمل طے پانا خوش آئند، عملدر آمد علماء کاامتحان ہو گا: فردوس عاشق

    عبادات پر لائحہ عمل طے پانا خوش آئند، عملدر آمد علماء کاامتحان ہو گا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام ا ٓ باد،سیالکوٹ (نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا علماء سے مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ نہایت خوش آئند ہے۔ رمضان المبارک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صدر مملکت کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ علمائے کرام شرعی احکامات کی پاسداری اور فرائض بجا لاتے ہوئے عوام کو احتیاطی تدابیرکے ضمن میں بھی رہنمائی فرمائیں۔دریں اثنامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ رمضان سے متعلق اعلامیہ پراب قوم کی نظریں علماء کرام پر ہیں، 100 فیصد عمل درآمد کرواناعلما ء کرام کا امتحان ہو گا۔ مسجد کے اندر بیٹھے امام اور خطیب کرونا وباء کیخلاف جنگ میں ہمارا ہر اول دستہ ہیں، رمضان المبارک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صدر مملکت کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے، اس وباء کا احتیاط ہی سب سے موثر علاج ہے۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کرونا اور معاشی مشکلات سے بیک وقت نبر آزما ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے دکانداروں اور کاروباری افراد کی مالی معاونت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان سے پہلے چھوٹے دکانداروں کیلئے حکومت پیکیج کا اعلان کریگی۔ملکی ضروریات اور عالمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے وافر مقدار میں گندم خریدیں گے۔
فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -